حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 126 of 148

حقیقتِ نماز — Page 126

حقیقت نماز شخص اشد درجہ کی تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے مگر وہ اس تکلیف کو بھی لذت ہی سمجھ لیتا ہے۔دیکھوٹرانسوال ( اس وقت ٹرانسوال کی جنگ جاری تھی ( ایڈیٹر الحکم ) میں جولوگ لڑتے ہیں۔باوجود یکہ اس میں جانیں جاتی ہیں۔اور عورتیں بیوہ اور بچے یتیم ہوتے ہیں۔مگر قومی حمیت اور پاسداری ان کو ایک لذت اور سرور کے ساتھ موت کے منہ میں لے جارہی ہے۔“ (ملفوظات جلد دوم صفحہ 697 مطبوعہ 2010ء) 126