حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 9 of 148

حقیقتِ نماز — Page 9

حقیقت نماز انسان کا دل و دماغ روشن ہو جاتا ہے۔اسی طرح آپ نے یہ راز کی بات بھی بیان فرمائی ہے کہ نماز میں قرآنِ کریم، ادعیہ ماثورہ اور تسبیحات کے بعد اپنی زبان میں بھی دعا کیا کرو۔آپ نے قرآنِ کریم کی روشنی میں نماز کے فضائل و برکات بتاتے ہوئے جہاں نماز کو قرب الہی ، تزکیہ نفس اور بدیوں سے بچنے کا ذریعہ قرار دیا ہے وہاں آپ نے ایسی نمازوں کی بھی نشاندہی کی ہے جورڈ کی جانے والی ہوتی ہیں اور وہ پڑھنے والے کے منہ پر ماری جاتی ہیں اور اس کیلئے ویل اور لعنت کا باعث بنتی ہیں۔خاکسار پورے وثوق اور یقین محکم کے ساتھ سمجھتا ہے کہ نماز کے بارے میں آپ علیہ الصلوة والسلام کے یہ فرمودات اور آپ کی تحریرات اُن روحانی خزائن میں سے ایک انمول خزانہ ہے جن کے بارے میں احادیث میں ذکر ہے کہ جب امام مہدی ظاہر ہونگے تو وہ خزانے بانٹیں گے اور لوگ اُن کے لینے سے انکار کریں گے۔بلاشبہ آپ کے بیان فرمودہ الفاظ وہ بیش قیمت روحانی ہیرے اور جواہرات ہیں جو ہزاروں سالوں سے مدفون تھے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بالخصوص ہم احمدی جو آپ کو ماننے والے ہیں ان خزائن سے اپنی جھولیاں بھریں ، ان کی قدر و قیمت کو پہچانیں اور ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مالا مال ہو جائیں۔اسلام میں نماز کی اہمیت کے پیش نظر خاکسار کے نزدیک یہ ایک نہایت اہم اور ضروری موضوع ہے اور اس امر کی ضرورت ہے کہ اس حوالے سے ہم اِس انمول روحانی خزانے میں بھرے ہوئے حقائق و معارف کی روشنی میں اپنی نمازوں کا جائزہ لیں۔اس خزانے کی تفاصیل آپ کی کتب اور ملفوظات میں مختلف مقامات پر مرقوم ہیں۔خاکسار سمجھتا ہے کہ یہ سب کی سب ہم میں سے بہت سے افراد کی نظروں سے نہیں گزری ہونگی۔اس 9