حقیقتِ نماز — Page 119
حقیقت نماز نماز میں حضور قلب اور لذت کے نہ ہونے کا علاج ایک شخص نے سوال کیا کہ جب میں نماز میں کھڑا ہوتا ہوں تو مجھے حضور قلب حاصل نہیں ہوتا۔کیا اس صورت میں میری نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ فرمایا کہ:۔انسان کی کوشش سے جو حضور قلب حاصل ہوسکتا ہے وہ یہی ہے کہ مسلمان وضو کرتا ہے۔اپنے آپ کو کشان کشاں مسجد تک لے جاتا ہے۔نماز میں کھڑا ہوتا ہے اور نماز پڑھتا ہے۔یہانتک انسان کی کوشش ہے۔اس کے بعد حضور قلب کا عطا کرنا خدا تعالیٰ کا کام ہے۔انسان اپنا کام کرتا ہے۔خدا تعالیٰ بھی ایک وقت پر اپنی عطا نازل کرتا ہے۔نماز میں بے حضوری کا علاج بھی نماز ہی ہے۔نماز پڑھتے جاؤ۔اس سے سب دروازے رحمت کے کھل جاویں گے۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 66 مطبوعہ 2010ء) فرمایا کہ:۔ایک نے عرض کی کہ نماز میں لذت کچھ نہیں آتی۔حضرت اقدس علیہ السلام نے نماز نماز بھی ہو۔نماز سے پیشتر ایمان شرط ہے۔ایک ہندو اگر نماز پڑھے گا تو اسے کیا فائدہ ہوگا۔جس کا ایمان قوی ہو گا وہ دیکھے گا کہ نماز میں کیسے لذت ہے اور اس 119