حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 88 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 88

۸۸ جب کامل آئے گا تو ناقص جاتارہے گا جب سے دُنیا قائم ہوئی خدا تعالیٰ نے لوگوں کی اصلاح کے لئے ہر زمانہ میں نبی مبعوث کئے اور ہر آنے والا نبی گزشتہ انبیاء کی تعلیم کے اُس حصہ کو جو حقیقت پر مبنی باقی رہی تھی رائج کرتارہا اور خدا تعالیٰ سے نئے احکام حاصل کر کے لوگوں کی اصلاح کا کام کرتا رہا۔پھر اسی پر بس نہیں بلکہ تمام انبیاء نے ایک کامل کے آنے کی پیشگوئی کی اور بتایا کہ ایک کامل آنے والا ہے جو کہ وہ سب کچھ کہے گا جواب تک تم نہیں جانتے۔اسی طرح ہر آنے والے نبی نے ایک کامل نبی کی پیشگوئی کرتے ہوئے اس کے ذریعہ شریعت کے کامل ہونے کی پیشگوئی بھی فرمائی۔پرانے عہد نامہ میں بہت سی پیشگوئیاں تھیں جو کہ مسیح کے حق میں پوری ہوئیں اور بہت سی ایسی بھی تھیں جو کہ آئندہ آنے والے کے حق میں پوری ہونی تھیں اور بہتوں نے اُن کو نہ سمجھ کر دھوکا بھی کھایا۔اس جگہ میں بائبل کی ان پیشگوئیوں کو پیش کرتا ہوں جو کہ آنے والے کامل کے حق میں تھیں اور وہ پوری ہوئیں۔اس جگہ حوالوں کو پیش کرنے سے پہلے میں اس بات کو پیش کر دینا ضروری خیال کرتا ہوں کہ وہ لوگ جو مسیح کی حقیقی تعلیم کو پاگئے انہوں نے آنے والے کامل کو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں پایا اور اُسے قبول کیا لیکن جو اس حقیقی تعلیم سے واقف نہ تھے وہ یا تو اُن پیشگوئیوں کا مصداق حضرت مسیح کو قرار دیتے ہیں یا پھر انتظار میں بیٹھے