حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 58 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 58

لا روچ Marguerite De Laroche) نے یہ چادر سوائے (Sovoe) کے نوابین کو بطور تحفہ دے دی۔اب یہ مقدس چادر شہر چمبری (Chambery) کے گرجا میں محفوظ تھی۔یہ گرجا شہر سوائے (Sovoe) کے ڈیوک کے محل میں واقع تھا۔۱۵۳۲ء میں یہاں آگ بھڑک اُٹھی اور یہ گر جابری طرح تباہ ہو گیا البتہ یہ چادر جو چاندی کے صندوق میں بند تھی بچ گئی مگر تباہی سے مکمل طور پر محفوظ نہ رہ سکی۔آگ کی شدت سے صندوق کی چاندی پگھل کر چادر پر گری اور اس کے بعض حصے جل گئے مگر خداوند تعالیٰ کی قدرت کہ وہ حصہ مکمل طور پر محفوظ رہا جس پر حضرت مسیح کی تصویر اُتر آئی تھی۔اس اثناء میں ایک مسیحی فدائی نے جان پر کھیل کر اس صندوق کو جلتے ہوئے گر جا سے نکال لیا۔اسے پانی میں ڈال دیا گیا (غالباً کسی حوض میں ) اس طرح آگ کی مانند گرم صندوق کی شدت ختم ہوگئی اور چادر ضائع ہونے سے بچ گئی۔اس کے بعد ” ننوں“ کی ایک جماعت نے اس چادر کے جلے ہوئے حصوں کو رفو کیا۔اب اس مقدس چادر کے لئے جسے کفن کی چادر بھی کہتے ہیں ایک عظیم الشان گر جا اٹلی کے شہر تورین (Turin) میں تعمیر کیا گیا۔۱۴۹ء میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی اس گر جا کو (Chaple of Sindone) کے نام سے موسوم کیا گیا یعنی مقدس کفن کا گر جا اور اسی سال یعنی ۱۹۹۴ ء میں یہ چادر اس نئے گرجا میں منتقل کر دی گئی جو چارفٹ لمبی چوبی صندوق میں گزشتہ تین صدیوں سے محفوظ ہے صندوق چاندی کی شیٹوں سے مزین کیا گیا ہے۔اس چادر کا مالک اٹلی کا شاہی خاندان تھا جس کے آخری معزول بادشاہ امبرٹو ثانی Umber To II) نے وصیت کر دی تھی کہ ان کے انتقال کے بعد یہ مقدس چادر پاپائے اعظم ( پوپ ) کے سپر د کر دی جائے وہی اس کی حفاظت و نگرانی کریں گے چنانچہ کم و بیش ایک صدی سے پاپائے روم اس چادر کے