حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 55 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 55

مسیح علیہ السلام کو صلیب سے اُتارنے کے بعد ایسی ہی دوا کی ضرورت تھی تا کہ آپ کا خون فوری طور پر رک بھی جائے اور زخم بھی اچھے ہوجائیں۔پس کفن پر جو خوشبودار چیزیں لگانے کا ذکر بائبل میں ہے وہ یہی مرہم ہے۔سب سے پہلی بات جو آج کی تحقیق سے سامنے آئی اور جس کا مسیح علیہ السلام کے واقعہ صلیب سے زندہ بچ جانے کے ساتھ گہرا تعلق ہے آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ پڑھ آئے ہیں کہ مسیح کو واقعہ صلیب کے بعد ایک بار یک چادر میں کفن دیا گیا تھا۔یہ مبارک کفن آج بھی ٹیورین شہر اٹلی میں موجود ہے اگر چہ کئی مرتبہ ضائع ہوتے ہوتے بچا ہے اور عجیب اتفاق ہے کہ اس کفن کو جہاں بھی رکھا جاتا ہے وہاں آگ لگنے کے واقعات بہت ہوتے ہیں ہوسکتا ہے کہ یہ آگ اس کے ضائع کئے جانے کے کسی پلان کا کوئی حصہ ہو۔کیونکہ اس مقدس کفن نے بڑی ہی حیرت انگیز باتیں عیسائی دنیا کے سامنے پیش کی ہیں اور عیسائی پادریوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔رومن کیتھولک پادری اور پوپ صاحب اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہی وہ مقدس کفن ہے جو مسیح پر واقعہ صلیب کے بعد پیٹا گیا تھا اور اس میں سے ایک شخص کی تصویر کیمرا کی مدد سے ابھر کر آئی ہے جس کے لئے پوپ صاحب نہم کا کہنا ہے کہ اس تصویر کے بنانے میں کسی انسانی ہاتھ کا دخل نہیں ہے THE HOLY SHROUD PUBLISHED IN) (U۔S۔A اس کفن کی تصویر لیکر جب اس کو انلارج کیا گیا تو اس سے ایک تصویر اُبھری پھر اس پر لگے نشانوں کا جائزہ لیا گیا جوخون کے دھتے ہیں تو محققین نے یہ انکشاف کیا کہ اس پر لگا خون اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ مسیح کو جب اس کفن میں رکھا گیا تھا وہ زندہ تھے۔کیونکہ زندہ جسم سے ہی اس قدر خون خارج ہوسکتا ہے جتنا اس کفن میں لگا ہوا ہے۔یہ دونوں باتیں عیسائی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی تھیں اور شاید اسی وجہ سے وہ لوگ