حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 36 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 36

یونس نبی کا نشان اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مسیح نے بہت سے نشان دکھائے ایسا ہونا بھی ضروری تھا کیونکہ خدا کے نبی اپنی صداقت کو پیش کرنے کے لئے الہی بشارتوں کے مطابق پیشگوئیاں کرتے اور نشان دکھاتے ہیں۔اُن کی پیشگوئیوں کا پورا ہونا اُن کی صداقت کا ز بر دست نشان ہوتا ہے۔بچے اور جھوٹے میں پیشگوئیاں امتیاز پیدا کرتی ہیں۔خدا اپنے پیاروں کی زبان پر جب کوئی بات جاری کرتا ہے تو پھر اسے وہ ضرور پورا کرتا ہے۔حضرت مسیح نے اپنی صداقت کو ظاہر کرنے کے لئے ایک نشان دکھائے جانے کا وعدہ فرمایا تھا اور یہی وہ نشان ہے جو خدا کے فضل سے آپ نے دکھا کر اپنی صداقت پر مہر ثبت کی اور خدا نے آپ کا سچا ہونا دُنیا والوں پر ظاہر کر دیا۔وہ نشان کیا تھا وہ یوناہ نبی کا نشان تھا جس کے بارے میں بائبل میں لکھا ہے کہ :- اس پر بعض فقیہوں اور فریسیوں نے جواب میں اس سے کہا۔اَے اُستاد ! ہم تجھ سے ایک نشان دیکھنا چاہتے ہیں۔اسنے جواب دے کر اُن سے کہا کہ اس زمانے کے بڑے اور زنا کار لوگ نشان طلب کرتے ہیں مگر یونس نبی کے نشان کے سوا کوئی اور نشان اُن کو نہ دیا جائے گا۔کیونکہ جیسے یونس تین رات دن مچھلی کے پیٹ میں رہا ویسے ہی ابن آدم تین رات دن زمین کے اندر رہے گا۔متی باب ۱۲ آیت ۳۸ تا ۴۰) ایک اور جگہ لکھا ہے کہ :-