حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 30 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 30

ہرگز نہ مرو گے بلکہ خدا جانتا ہے کہ جس دن اس سے کھاؤ گے تمہاری آنکھیں کھل جائیں گی اور تم خدا کی مانند نیک و بد کے جاننے والے ہوؤ گے۔اور عورت نے جوں دیکھا کہ وہ درخت کھانے میں اچھا اور دیکھنے میں خوشنما اور عقل بخشنے میں خوب ہے تو اُس کے پھل میں سے لیا اور کھایا اور اپنے خصم کو بھی دیا۔اور اُس نے کھایا۔تب دونوں کی آنکھیں کھل گئیں اور انہیں معلوم ہوا کہ ہم ننگے ہیں۔“ ( پیدائش باب ۳ آیت ۱ تا ۷ ) آدم کا یہ گناہ تھا جو اُس نے کیا لیکن آدم سے یہ گناہ عورت حوا نے کروایا تھا بہر حال حوا اور آدم سے یہ گناہ سرزد ہوا کہ اُنہوں نے سانپ کے بہکاوے میں آکر اُس درخت سے کھایا جس سے کھانے سے انہیں منع کیا گیا تھا۔جب آدم اور حوا سے یہ غلطی سرزد ہوگئی اور خدا کو اس کا علم ہوا تو خدا تعالیٰ نے اس غلطی پر آدم حوا اور سانپ کو سزا دی وہ سزا بائبل میں اس طرح درج ہے لکھا ہے کہ :- اور خداوند خدا نے سانپ سے کہا اس واسطے کہ تو نے یہ کیا ہے تو سب مواشیوں اور میدان کے سب جانوروں سے ملعون ہوا۔تو اپنے پیٹ کے بل چلے گا اور عمر بھر خاک کھائے گا۔اور میں تیرے اور عورت کے اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان دشمنی ڈالوں گا وہ تیرے سر کو کچلے گی اور تو اس کی ایڑی کو کاٹے گا۔اس نے عورت سے کہا کہ میں تیرے حمل میں تیرے درد کو بہت بڑھاؤں گا اور درد سے تو لڑ کے جنے گی۔اور اپنے مخصم کی طرف تیرا شوق ہوگا اور وہ تجھ پر حکومت کرے گا۔اور آدم سے کہا اس واسطے کہ تو نے اپنی جورو کی بات سنی اور اُس درخت سے کھایا جس کی بابت میں نے تجھے حکم کیا کہ اُس سے مت کھانا زمین تیرے سبب سے لعنتی ہوئی۔اور تکلیف کے ساتھ تو اپنی عمر بھر اس سے کھائے گا۔اور وہ تیرے لئے کاٹنے اور اونکٹارے اُگائے گی اور تو کھیت کی نبات کھائے گا۔اور تو اپنے منہ کے پسینے کی روٹی کھائے گا جب تک کہ زمین میں پھر نہ جائے کہ تو اُس سے نکالا گیا ہے۔کہ تو خاک ہے اور پھر خاک میں جائے گا۔“ پیدائش باب ۳ آیت ۱۴ تا ۱۹)