حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 18 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 18

۱۸ سکتے بلکہ آپ حقیقی طور پر ابن آدم ہی ہیں اور یہی بائبل کا عقیدہ ہے۔اور اگر کسی جگہ خدا کا بیٹا کا لفظ استعمال ہوا ہے تو وہ انہیں معنوں میں آئے گا جن معنوں میں بائبل دوسرے لوگوں کو بھی خدا کا بیٹا تسلیم کرتی اور بیان کرتی ہے جس کے حوالے اس سے پہلے آپ پڑھ چکے ہیں۔مسیح اور کفارہ بائبل کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام جب جنت میں تھے تو اُنہوں نے اُس درخت کا پھل کھایا تھا جس کا پھل کھانے سے انہیں منع کیا گیا تھا جس کی بناء پر خدا تعالیٰ نے اُن سے ناراضگی کا اظہار کیا اور حوا اور آدم کو جنت سے نکال دیا اور سزا بھی سنائی جیسا کہ لکھا ہے کہ :- وو اور سانپ میدان کے سب جانوروں سے جنہیں خداوند خدا نے بنایا تھا ہوشیار تھا۔اور اُس نے عورت سے کہا کیا یہ سچ ہے کہ خدا نے کہا کہ باغ کے ہر درخت سے نہ کھانا عورت نے سانپ سے کہا کہ باغ کے درختوں کا پھل ہم تو کھاتے ہیں۔مگر اُس درخت کے پھل کو جو باغ کے بیچوں بیچ ہے خدا نے کہا کہ تم اس سے نہ کھانا اور نہ اُسے چھونا ایسا نہ ہو کہ مرجاؤ۔تب سانپ نے عورت سے کہا کہ تم ہرگز نہ مرو گے۔بلکہ خدا جانتا ہے کہ جس دن اس سے کھاؤ گے تمہاری آنکھیں کھل جائیں گی۔اور تم خدا کی مانند نیک و بد کے جاننے والے ہوؤ گے اور عورت نے جوں