حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 16 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 16

دو لیکن اس لئے کہ تم جان لو کہ ابن آدم کوزمین پر گناہوں کے معاف کرنے کا اختیار ہے ( اس نے مفلوج سے کہا ) اُٹھ اپنی چار پائی اُٹھا اور اپنے گھر چلا جا۔“ (متی باب ۹ آیت ۶) لکھا ہے :- " ابن آدم کھاتا پیتا آیا۔“ (متی باب ۱۱ آیت ۱۹) لکھا ہے :- دو لیکن اگر تم اس کے معنی جانتے کہ میں قربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہوں تو بے قصوروں کو قصور وار نہ ٹھہراتے کیونکہ ابن آدم سبت کا مالک ہے۔“ نیز لکھا ہے :- وو (متی باب ۱۲ آیت ۷، ۸) " کیونکہ جیسے یونس تین رات دن مچھلی کے پیٹ میں رہا ویسے ہی ابن آدم تین رات دن زمین کے اندر رہے گا۔“ ( متی باب ۱۲ آیت ۴۰) لکھا ہے :- لیکن میں تم سے کہتا ہوں کہ ایلیا تو آپکا اور انہوں نے اس کو نہیں پہچانا بلکہ جو چاہا اُس کے ساتھ کیا۔اسی طرح ابن آدم بھی اُن کے ہاتھ سے دُکھ اُٹھائے گا۔“ اسی طرح لکھا ہے کہ :- دو (متی باب ۱۷ آیت ۱۲ ) اور جب وہ گلیل میں رہتے تھے تو یسوع نے اُن سے کہا کہ ابن آدم آدمیوں کے ہاتھ میں حوالے کیا جائے گا۔“ (متی باب ۱۷ آیت ۲۲)