حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 101 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 101

1+1 گریں گے اور آسمانوں کی قوتیں ہلائی جائیں گی۔اور اُس وقت ابن آدم کا نشان آسمان پر دکھائی دے گا۔اور اس وقت زمین کی ساری قومیں چھاتی پیٹیں گی اور ابن آدم کو بڑی قدرت اور جلال کے ساتھ آسمان کے بادلوں سے آتے دیکھیں گی۔(متی باب ۲۴ آیت ۲۱ تا ۳۰) اسی طرح حضرت مسیح ایک جگہ اس طرح فرماتے ہیں :- " خبر دار کوئی تمہیں گمراہ نہ کر دے کیونکہ بہتیرے میرے نام سے آئیں گے کہ میں مسیح ہوں اور بہت سے لوگوں کو گمراہ کریں گے اور تم لڑائیاں اور لڑائیوں کی افواہ سنو گے خبر دار گھبرا نہ جانا کیونکہ ان باتوں کا واقع ہوناضرور ہے۔لیکن اس وقت خاتمہ نہ ہوگا۔کیونکہ قوم پر قوم اور بادشاہت پر بادشاہت چڑھائی کرے گی اور جگہ جگہ کال پڑیں گے اور بھونچال آئیں گے۔لیکن یہ سب باتیں مصیبت کا شروع ہونگی اور بہت سے جھوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہونگے اور بہتیروں کی محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی۔مگر جو آخر تک برداشت کرے گا وہ نجات پائے گا اور بادشاہت کی اس خوشخبری کی منادی تمام دنیا میں ہوگی تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو اور اُس وقت خاتمہ ہوگا۔“ متی باب ۲۴ آیت ۴ تا ۸ ، آیت ۱۱ تا ۱۴) جو مضمون متی میں بیان ہوا ہے بالکل اس سے ملتا جلتا مضمون مرقس باب ۱۳ میں موجود ہے وہاں بھی مطالعہ کیا جاسکتا ہے اسی طرح اُس میں لکھا ہے کہ :- وو اس طرح جب تم ان باتوں کو ہوتے دیکھو تو جان لو کہ وہ نزد یک بلکہ دروازے پر ہے۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک یہ سب باتیں نہ ہو لیں یہ نسل ہرگز تمام نہ ہوگی۔آسمان اور زمین ٹل جائیں گے لیکن میری باتیں نہ ملیں گی۔لیکن اُس دن یا اس گھڑی کی بابت کوئی نہیں جانتا نہ آسمان کے فرشتے نہ بیٹا مگر باپ۔خبر دار جاگتے اور دُعا مانگتے رہو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ وہ وقت کب آئے گا یہ اُس آدمی کا سا حال ہے جو پردیس گیا ہوا ہے اور اُس نے گھر چھوڑتے وقت اپنے