حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 102 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 102

۱۰۲ نوکروں کو اختیار دیا یعنی ہر ایک کو اُس کا کام بتادیا اور دربان کو حکم دیا کہ جاگتارہ۔پس جاگتے رہو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ گھر کا مالک کب آئے گا۔شام کو یا آدھی رات کو یا مرغ کے بانگ دیتے وقت یا صبح کو۔ایسا نہ ہو کہ اچانک آکر وہ تم کو سوتا پائے اور جو میں تم سے کہتا ہوں وہی سب سے کہتا ہوں کہ جاگتے رہو۔“ -: ( مرقس باب ۱۳ آیت ۲۹ تا۳۷) اسی طرح بائیل میں لکھا ہے کہ : تمہاری کمریں بندھی رہیں اور تمہارے چراغ جلتے رہیں اور تم اُن آدمیوں کی مانند ہو جو اپنے مالک کی راہ دیکھتے ہوں کہ وہ شادی میں سے کب لوٹے گا تا کہ جب وہ آکر دروازہ کھٹکھٹائے تو فورا اُس کے واسطے کھول دیں۔مبارک ہیں وہ نوکر جن کا مالک آکر اُنہیں جاگتا پائے۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ وہ کمر باندھ کر انہیں کھانا کھانے کو بٹھائے گا اور پاس آکر اُن کی خدمت کرے گا۔اور اگر وہ رات کے دوسرے پہر میں یا تیسرے پہر میں آکر اُن کو ایسے حال میں پائے تو وہ نوکر مبارک ہیں لیکن یہ جان رکھو کہ اگر گھر کے مالک کو معلوم ہوتا کہ چور کس گھڑی آئے گا تو جاگتا رہتا اور اپنے گھر میں نقب ہونے نہ دیتا۔تم بھی تیار رہو کیونکہ جس گھڑی تمہیں گمان بھی نہ ہوگا ابن آدم آجائے گا۔“ (لوقا باب ۱۲ آیت ۳۵ تا ۴۰) اس طرح سے اوپر کے منتی کے حوالہ کا مضمون جو مستی باب ۲۴ میں آیا ہے لوقا باب ۲۱ وو میں بھی درج ہے۔جو اس میں زائد بات ہے وہ میں اس جگہ نوٹ کرتا ہوں لکھا ہے کہ پھر اُس نے اُن سے کہا کہ ہر قوم اور بادشاہت پر بادشاہت چڑھائی کرے گی اور بڑے بڑے بھونچال آئیں گے اور جابجا کال اور مری پڑے گی اور آسمان پر بڑی بڑی دہشت ناک باتیں اور نشانیاں ظاہر ہونگی۔لیکن ان سب باتوں سے پہلے وہ میرے نام کے سبب تمہیں پکڑیں گے اور ستائیں گے اور عبادت خانوں کی عدالت کے حوالے کریں گے اور قید خانوں میں ڈلوائیں گے اور بادشاہوں اور :