حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 100
ابن آدم کا نشان آسمان پر دکھائی دے گا“ دنیا میں دو قو میں ایسی ہیں جو یہ یقین رکھتی ہیں کہ آخری زمانہ میں مسیح دوبارہ تشریف لائیں گے ایک مسلمان اور دوسرے عیسائی۔ان دونوں میں فرق صرف یہ ہے کہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ حضرت عیسی کو صلیب پر چڑھایا ہی نہیں گیا بلکہ انہیں خدا ایسے ہی اُٹھا کر زندہ آسمان پر لے گیا۔اور آخری زمانہ میں نزول فرمائیں گے۔اسی طرح عیسائیوں کا کہنا ہے کہ حضرت عیسی ی صلیب پر مر گئے تین دن کے بعد دوبارہ زندہ ہو کر آسمان پر چلے گئے اور آخری زمانہ میں نزول کریں گے۔حضرت مسیح نے آخری زمانہ کی بہت سی نشانیاں بھی بیان فرمائی ہیں کہ ابن آدم یعنی مسیح کے آنے سے قبل کیا کیا ہوگا اور اُس کا آنا کیسا ہوگا۔بائبل میں لکھا ہے کہ :- کیونکہ اس وقت ایسی بڑی مصیبت ہوگی کہ دنیا کے شروع سے نہ اب تک ہوئی نہ کبھی ہوگی۔اور اگر وہ دن گھٹائے نہ جاتے تو کوئی بشر نہ بچتا مگر برگزیدوں کی خاطر وہ دن گھٹائے جائیں گے۔اس وقت اگر کوئی تم سے کہے کہ مسیح یہاں ہے یا وہاں ہے تو یقین نہ کرنا۔کیونکہ جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہونگے۔اور ایسے بڑے نشان اور عجیب کام دکھائیں گے کہ اگر ممکن ہو تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کر لیں۔دیکھو میں نے پہلے ہی تم سے کہہ دیا ہے۔پس اگر وہ تم سے کہیں کہ دیکھو وہ بیابان میں ہے تو باہر نہ جانا۔دیکھو وہ کوٹھریوں میں ہے تو یقین نہ کرنا۔کیونکہ جیسے بجلی پورب سے کوندھ کر پچھم تک دکھائی دیتی ہے ویسے ہی ابن آدم کا آنا ہوگا۔جہاں مردار ہے وہاں گدھ جمع ہو جائیں گے۔اور فورا اُن دنوں کی مصیبت کے بعد سورج تاریک ہو جائے گا۔اور چاند روشنی نہ دے گا۔اور ستارے آسمان سے وو