حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 6 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 6

توحید - بمقابل تثلیث (باپ بیٹا - روح القدس) بائبل کا مطالعہ کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ نئے اور پرانے عہد نامہ میں ایک خدا کی ہی تعلیم پائی جاتی ہے اور خدا کو ایک ہی قراردیا گیا ہے۔مثلاً لکھا ہے کہ " یہ سب تجھی کو دکھایا گیا تا کہ تو جانے کہ خداوند وہی خدا ہے اور اُس کے سوا کوئی نہیں ہے۔“ -: اسی طرح لکھا ہے :- (استثناء باب ۴ آیت ۳۵) وو " پس آج کے دن جان اور اپنے دل میں غور کر کہ خداوند وہی خدا ہے جو او پر آسمان میں ہے اور نیچے زمین میں ہے اور کہ اُس کے سوا کوئی نہیں۔“ نیز لکھا ہے :- (استثناء باب ۴ آیت ۳۹) سوٹو اے خداوند خدا بزرگ ہے اور اس لئے کہ کوئی تیری مانند نہیں اور 66 تیرے سوا جہاں تک ہم نے اپنے کانوں سے سنا ہے کوئی خدا نہیں۔“ لکھا ہے :- (سموایل باب ۷ آیت ۲۲) " میں ہی خداوند ہوں اور کوئی نہیں میرے سوا کوئی خدا نہیں۔میں نے تیری کمر باندھی اگر چہ تو نے مجھے نہ پہنچانا۔“ اسی طرح عہد نامہ جدید میں لکھا ہے کہ :- (یسعیاہ باب ۴۵ آیت ۵)