حمد و مناجات — Page 82
82 جناب یعقوب امجد صاحب تو صاحب مہر و عطا ، میں بندہ سہو و خطا لاریب تو ہے کبریا ، بے شک تو ہے رب الوریٰ میں کس لئے بے چین ہوں تو جانتا ہے بالیقین ارض و سما کی وسعتیں تیرے لیے زیر نگیں جرم و و گناہ کے بوجھ سے اُٹھتے نہیں میرے قدم تو ہادی و رہبر مرا ، مری راہ میں لاکھوں صنم تیرے نور سے روشن رہیں، میری منزلوں کے فاصلے تیری رہ پر چلتے رہیں ، میری آرزو کے قافلے اے خالق ہر دو سرا ، تری شان عم نواله کشکول تو بھر دے مرا ، اے صاحب جود و سخا! تو بادشاہ بحروبر ، میں ہوں تیرے در کا گدا میری مشکلیں آسان کر ، تیری ذات ہے مشکل کشا (الفضل 25 جولائی 2003ء)