حمد و مناجات — Page 83
83 جناب مولانامحمد سعید انصاری صاحب ترانے حمد کے میں گا رہا ہوں اور اپنی روح کو گرما رہا ہوں میں تیری ذات میں کھو کر خدایا بہت کچھ اپنے اندر پا رہا ہوں میری تشنہ لبی کی لاج رکھنا کہ میخانے میں تیرے آرہا ہوں مرا ساقی بھی میرے ساتھ ہوگا خموں خم لنڈھانے جا رہا ہوں سہارا دیجئے ، دیکھو گرا میں کہا ٹھہرو ذرا، میں آ رہا ہوں“ مجھے میری ان کی باتیں ہیں تمہیں کیا؟ وہ میں انہیں لپٹا رہا ہوں تیری عزت کی خاطر مر مٹوں گا تیرے سر کی قسم میں کھا رہا ہوں