حمد و مناجات — Page 38
38 حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب مرزاشه (اللہ آپ سے راضی ہو ) اے خدا مجھ کو تو دُنیا میں مزا آتا نہیں اس جہاں کا کوئی بھی منظر مجھے بھاتا نہیں ہر طرف کفر و فساد و افترا ہے موجزن ہائے کیوں۔۔۔اپنی شان دِکھلاتا نہیں ہو ضلالت کی ترقی اور فنا کی دیکھ کر یہ حال مجھ سے تو رہا نہیں جاتا جس کو دیکھو کفر پر اور دہریت پہ ہے فدا دینِ حق کا آج کل کوئی بھی غم کھاتا نہیں جان دیتا ہے زمانہ اب فجور وفستق پر حق کا کوئی چاہنے والا نظر آتا نہیں ہر جگہ ادیانِ باطل ہیں اُڑاتے بیرتیں کیا ہوا کیوں پر چیم لہراتا نہیں کفر منزل آوج کی طے کر رہا ہے رات دن تجھ سے اے۔۔۔کیوں آگے بڑھا جاتا نہیں کیا خفا ہم سے ہے یا خود دین سے بیزار ہے اے خُدا مجھ کو بھی کیا۔۔۔اب بھاتا نہیں کیا ارادہ ہے ترا کو کر دے فنا یا کوئی اس دین کے قابل نظر آتا نہیں جان و مال و عزت و جاہ و حشم قربان ہیں کیا ہوا گر احمدی۔۔۔بھی کہلاتا نہیں عہد کرتے ہیں کے ہم ہر چیز سے تیار ہیں ظلم اب۔۔۔پر ہم سے سہا جاتا نہیں جان و دل حاضر ہیں تری راہ میں پراے خدا بے مدد ان نیم جانوں سے لڑا جاتا نہیں چاہتے ہو تم اگر۔۔۔۔۔۔پھر پھولے پھلے چھوڑ دو وہ راگ جس کو آسماں گاتا نہیں