حمد و مناجات

by Other Authors

Page 62 of 171

 حمد و مناجات — Page 62

62 دل میں پایا تجھے عشاق نے جو یا ہوکر جس نے دیکھا ہے تجھے دیکھا ہے تیرا ہو کر روشنی دیده یعقوب نے پائی تجھ سے تو ہے، پایا جسے یوسف نے زلیخا ہو کر تاب نظارہ کہاں اُن میں سرِ طور رہی آرنی کہتے ہوئے پہنچے جو موسے ہوکر تیرے غم میں ہے عجب لذت جاوید اُسے کیا کرے گا یہ دل غمزدہ اچھا ہوکر تجھ پہ مرتے ہیں جو ہیں زندہ و جاوید وہی کیا جلائے گا انہیں کوئی مسیحا ہوکر تجھ پہ خوبانِ جہاں جان فدا کرتے ہیں جان و دل چھینتے ہیں گوستم آرا ہو کر تو رفیق دلِ مضطر تو انیس دلِ زار ہم نے جانا یہ تیرے نام پہ شیدا ہو کر حسن و خوبی میں تو یکتا ہے خدو خال میں ایک حسن و خوبی میں دکھا دے کوئی تجھ سا ہوکر لا مکاں کہتے ہیں تجھ کو عجب بات ہے یہ خانہ دل میں تو بیٹھا ہے خود آرا ہوکر اپنے بیگانہ سے بیگانہ وبے مہر ہوں میں بندہ و بت تیرے کوچہ کا شناسا ہوکر تو ہو اور آئینہ دل وہ ترا حسن تمام دیده شوق رہے محو تماشا ہو کر آج پھر بزم حضوری میں وہی شعر و سخن ثاقب آئے ہیں یہاں بندہ شیدا ہو کر