حمد و مناجات — Page 63
63 جناب سید حسین ذوقی صاحب (حیدر آباد دکن) اے کہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى اے کہ رَحْمَانِ رَبِّيَ الْأَعْلَى میرے اللہ اے میرے الله بندے بے شک ہیں سب ترے اللہ سب کا رحمان ہے رحیم ہے تو سب کا مالک ہے تو کریم ہے تو سب کا خالق ہے سب کا تو مختار سب کا ستار سب کا ہے غفار کام سب کے نکالنے والا تو ہے فکروں کو ٹالنے والا جان مُردوں میں ڈالنے والا اور زندوں کو پالنے والا وحده لا شریک تیری ذات آپ اپنی مثال تیری صفات تو ہی مشکل گشا ہمارا ہے تیری ہی ذات کا سہارا ہے میرے غفار اے مرے ستار میں ہوں مجبور اور تو مختار به ہزاراں ادب میرے مولی بخش اور میری پردہ پوشی کر تیری درگاہ میں یہی ہے دُعا ے ستار اے مرے داور میرے کر نہ تو مجھ کو غیر کا محتاج گر رہوں تو رہوں ترا محتاج دور ہر دل بیر ہو جائے عاقبت بھی بخیر جائے