حمد و مناجات

by Other Authors

Page 54 of 171

 حمد و مناجات — Page 54

54 حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی (اللہ آپ سے راضی ہو ) 1 اے میرے محسن اے میرے خدا اک ہوں ناکارہ میں بندہ تیرا پر گناہوں سے ہوں اور غفلت سے سر میرا اٹھ نہ سکے خجالت سے ظلم پر ظلم ہوا مجھ سدا تو نے انعام انعام کیا دیکھے عصیاں عصیاں تو نے کئے احساں احساں تو نے انتہا ہے نہ تری رحمت کی پرده پوشی کی ہمیشہ میری متمتع کیا ہر نعمت سے بار بار گن نہیں سکتا ہوں میں احسان تیرے رحم کر اب بھی تو نالائق تیرا بندہ ہوں میں عاجز مضطر پر جس قدر مجھ سے ہوئی بے باکی ناسپاسی ہوئی مجھے سے جتنی فضل سے کر تو معاف اے مولا تیری رحمت کا بڑا ہے دریا دے چاره رہائی مرے اس غم سے مجھے گر ہے نه کوئی جو تیرے (حیات قدسی جلد سوم صفحہ 13)