حمد و مناجات

by Other Authors

Page 50 of 171

 حمد و مناجات — Page 50

50 حضرت میر ناصر نواب صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) 1 میں نہیں مانگتا کہ تو زر دے فضل اینا تو اے خدا کردے جس سے باطل خیال ہوں سب دور اس قدر اینا مجھ کو تو ڈر دے دل وہ دے جس میں ہو تیری اُلفت سرکشی سے بری ہو وہ سر دے تجھ تلک جن سے اُڑ کے میں پہنچوں اس قدر تیز تر مجھے پر دے خلق پر مجھ کو اے مرے مولا رحم و شفقت مثال مادر دے میں فرشتہ بنوں محال ہے یہ مجھ کو انسانیت کے جوہر دے میرے ناصر تو میری نصرت کر نیک تو مجھ کو یار و یاور دے تو بھی خارج کرے نہ جس سے کبھی عیش وعشرت کا مجھ کو وہ گھر دے دشمنوں کو کرے ہلاک و تباہ ایسا اک تیز مجھ کو خنجر دے ایسے خنجر میں یہ بھی ہو تاثیر دل کے زخموں کو مندمل کر دے راہ میں تیری جو ہیں سر بسجود خاک پا اُن کی مجھ کو تو کردے ناصر بے نوا ہے تیرا فقیر جھولی اس کی تو فضل سے بھر دے ( بدر قادیان 12 راگست 1909ء)