حمد و مناجات

by Other Authors

Page 40 of 171

 حمد و مناجات — Page 40

40 اک نور خاص میرے دل و جاں کو بخش دو میرے گناہ ظاہر و پنہاں کو بخش دو بس اک نظر سے عقدہ و دل کھول جائیے دل لیجئے مرا مجھے اپنا بنائیے ہے قابلِ طلب کوئی دُنیا میں اور چیز؟ تم جانتے ہوتم سے سوا کون ہے عزیز؟ دونوں جہاں میں مایہ راحت تمہیں تو ہو جو تُم سے مانگتا ہوں وہ دولت تمہیں تو ہو (الفضل 9 مارچ 1940ء) 31 اے محسن و محبوب خدا اے مرے پیارے اے قوت جاں اے دل محزوں کے سہارے اے شاہ جہاں نورِ زماں خالقِ باری ہر نعمت کونین تیرے نام پہ واری یارا نہیں پاتی ہے زباں شکر وثنا کا احسان سے بندوں کو دیا اذن دُعا کا کیا کرتے جو حاصل یہ وسیلہ بھی نہ ہوتا یہ آپ سے دو باتوں کا حیلہ بھی نہ ہوتا تسکین دل و راحتِ جاں مل ہی نہ سکتی آلام زمانہ سے اماں مل ہی نہ سکتی پروا نہیں باقی نہ ہو بے شک کوئی چارا کافی ہے ترے دامنِ رحمت کا سہارا مایوس کبھی تیرے سوالی نہیں پھرتے بندے تری درگاہ سے خالی نہیں پھرتے مالک ہے جو تو چاہے تو مُردوں کو چلا دے اے قادر مطلق مرے پیاروں کو شفا دے ہر آن ترا حکم تو چل سکتا ہے مولے وقت آ بھی گیا ہو تو وہ مل سکتا ہے مولے تقدیر یہی ہے تو یہ تقدیر بدل دے تو مالک تحریر ہے ”تحریر بدل دے؛ (آمین) (الفضل 3 مارچ 1949ء)