حمد و مناجات — Page 25
25 کہ تیرا نام ہے غفار و هادی فسجان الذى اخری الاعادی مجھے دُنیا میں ہے کس نے پکارا کہ پھر خالی گیا قسمت کا مارا تو پھر سے کس قدر اُس کو سہارا ہے کہ جس کا تو ہی ہے سب سے پیارا ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی فسجان الذي اخری الاعادی مجھے سب زور و قدرت ہے خدایا تجھے پایا ہر اک مطلب ہر اک عاشق نے ہے اک بُت بنایا ہمارے دل میں کو پایا دلبر سمایا وہی آرام جاں اور دل کو بھایا وہی جس کو کہیں رَبُّ البرايا ہوا ظاہر وہ مجھ بالا یا دی پر فسجان الذى اخری الاعادی مجھے اُس یار سے پیوند جاں ہے وہی جنت وہی دارالاماں ہے بیاں اُس کا کروں طاقت کہاں ہے محبت کا تو اک دریا رواں ہے یہ کیا احسان ہیں تیرے میرے ہادی فسجان الذى اختری الاعادي تری نعمت کی کچھ قلت نہیں ہے تہی اُس سے کوئی ساعت نہیں ہے شمار فضل اور رحمت نہیں ہے مجھے اب شکر کی طاقت نہیں ہے یہ کیا احساں ہیں تیرے میرے ہادی فسجان الذي اختری الاعادی تیرے کوچے میں رکن راہوں سے آؤں وہ خدمت کیا ہے جس سے مجھ کو پاؤں