حمد و مناجات

by Other Authors

Page 24 of 171

 حمد و مناجات — Page 24

24 اے قادر و توانا آفات سے بچانا ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا غیروں سے دل غنی ہے جب سے ہے مجھ کو جانا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي فکروں سے دل کو میں ہے جاں درد سے قریں ہے جو صبر کی تھی طاقت اب مجھ میں وہ نہیں ہے ہر غم سے دور رکھنا تو ربّ عالمیں ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اس دل میں تیرا گھر ہے تیری طرف نظر ہے تجھ سے میں ہوں منور میرا تو تو قمر ہے تجھ پر میرا توکل ڈر پر تیرے یہ سر ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي ( در شین صفحه 37) 31 مجھے حمد و ثنا زیبا ہے پیارے کہ تو نے کام سب میرے سنوارے ہیں وہ سب جیسے ستارے ترے احساں مرے سر پر ہیں بھارے گڑھے میں تو نے سب دشمن اُتارے ہمارے کردئے اونچے منارے مقابل پر میرے یہ لوگ ہارے کہاں مرتے تھے پر تو نے ہی مارے شریروں پر پڑے اُن کے شرارے نہ اُن سے رُک سکے مقصد ہمارے انہیں ماتم ہمارے گھر میں شادی فسجان الذى اختری الاعادی ہوئے ہم تیرے اے قادر توانا تیرے در کے ہوئے اور تجھ کو مانا ہمیں بس ہے تیری درگہ یہ آنا مصیبت سے ہمیں ہر دم بچانا