حمد و مناجات

by Other Authors

Page 107 of 171

 حمد و مناجات — Page 107

107 مسرت جناب مولانا جلال الدین صاحب شمس اگر وہ ہمیں اپنا جلوہ دکھائیں خوشی سے نہ جامے میں پھولے سائیں سے پہلو میں انکو بٹھائیں کریں ان سے باتیں گلے سے لگائیں بنیں ایک دونوں مقام لقا میں اثر دل سے نقش دوئی کا مٹائیں محبت کے عالم میں یک رنگ ہو کر من و تو کے یہ سارے جھگڑے پکائیں محبت کی کو جب لگائی ہے دل میں تو پھر جلوہء حسن و صورت دکھائیں بہر حال ہم ان سے راضی رہیں گے ستائیں وہ جتنا بھی چاہیں ستائیں خوشی سے اٹھا ئیں گے ہم ناز ان کے اور ان کی اداؤں کی لیں گے بلائیں روش شمس کی کر رہی ہے یہ ایماء رہ عشق میں تیز گامی دکھائیں الفضل لا ہور 12 جنوری 1952ء)