حمد و مناجات

by Other Authors

Page 85 of 171

 حمد و مناجات — Page 85

85 جناب آفتاب احمد بنتل صاحب پڑا تھا ایک دن سجدہ میں میں اپنا جھکائے سر یکا یک یہ کہا دل نے خدا سے یہ دعائیں کر کلی جیسی چٹک یارب فسردہ دل میں پیدا کر تراوت آپ جنت کی سی میری رگل میں پیدا کر نیم شیم۔خُلد کے جھونکوں سے دل مسرور تو کردے خُلد کی موجوں سے سر مخمور تو کردے مجھے توفیق دے یارب کروں خدمت ترے دیں کی اکھاڑوں جڑ میں تثلیث و گناہ و بغض اور کیں کی گناہوں سے سراسر پاک کردے زندگی میری نجل کر اب نہ۔ہے حد سے بڑھی شرمندگی میری تمنا ہے کہ جھنڈا گاڑدوں اسلام کا ہر جا خدایا اس ارادہ کو عمل کا جامہ تو پہنا الہی معنی ترو بتل کے دل میں ڈال کہ وہ دل سے نکالے الفت دنیا و جان و و مال