حمد و مناجات

by Other Authors

Page 84 of 171

 حمد و مناجات — Page 84

84 ملتا ہے اُسی جناب آدم چغتائی صاحب در سے محبت کا اشارا کعبے کی زیارت ہو کہ طیبہ کا نظارا اس باب عطا سے کہ جو وا رہتا ہے ہر آن خالی نہیں جاتا کوئی تقدیر کا مارا اوہام کے بت ہوں کہ ہوں پتھر کے خداوند دیتے نہیں انسان کو اک پل کا سہارا غافل جو کرے دین سے دولت نہیں اچھی ہے ایسی تجارت میں خسارا ہی خسارا کر نیک عمل وقت کی مہلت ہے بہت کم آتا نہیں انسان زمانے میں دوبارا اس شخص کی کشتی کو بھلا خوف ہو کس کا جس شخص کی کشتی کو ملے تیرا سہارا جب تو نے ہی اُلفت کی نظر پھیر لی ہم سے پھر تو ہی بتا کیسے ہو آدم کا گزارا