حمد و مناجات

by Other Authors

Page 123 of 171

 حمد و مناجات — Page 123

123 جناب شمشاد احمد قمر صاحب (گلبرگ لاہور ) اے خدا اے مالک ارض و سما اے مرے پیارے مری جاں کی پناہ تو مرا محبوب ہے تو ہی بتا یاد تیری دل سے ہو کیسے جدا نام سے تیرے جلا پاتا ہوں میں تو نہ ہو گر ساتھ گھبراتا ہوں میں دل مرا بیتاب ہے رہنے لگا جانے کس غم میں ہے یہ بہنے لگا کون ہوں کیا ہوں بتا سکتا نہیں بات دل کی لب پہ لاسکتا نہیں دور ہوں آقا سے مدت ہو ہو گئی جانے کیوں قسمت ہے مری کھو گئی نہ رہا وہ آسماں نہ وہ زمیں بات اب دل کو کوئی بھائی نہیں صبر کی طاقت نہیں مجھ میں رہی کیسے بیتے گی جدائی کی گھڑی دل ہے دیوانہ ہوا جاتا مرا بھیج دے واپس مرے محبوب کو ہوگا کب دیدار بچھڑے یار کا ہو دل مہجور کو کچھ تستی امتحاں کی ہوچکی اب انتہا اک نشاں قدرت اپنی پھر دکھا ( تشخيذ الذھان جون 1985ء)