حمد و مناجات — Page 110
110 جناب محمد الحق صوفی صاحب 1 بڑا مہر باں ہے ہمارا خدا وہی حافظ و ناصر و رہنما ہے وہی ہر گھڑی اپنا دلدار ہے وہی ہر مصیبت میں غمخوار اسی کا کرم ہے جو ہم زندہ ہیں اور اقوام عالم میں تابندہ ہیں ہوئے ہم غلام مسیح زماں بسا اپنے قدموں میں سارا جہاں لئے اپنے سینوں میں قرآں کا نور گئے ساری دنیا میں ہم دور دور دیا سب کو پیغام۔۔۔کا نا مانگا کوئی اجر اس کام کا کہ خود خدمت دیں ہے نعمت بڑی ہے واجب کریں شکر ہم ہر گھڑی کرو خدمت دین تم شوق سے بڑھاؤ قدم اس میں تم ذوق سے تساہل کرو تم نہ غفلت کبھی کہ ہیں یہ ہلاکت کی راہیں سبھی دُعا ہے یہ صوفی ناچیز کی نہ دنیا میں باقی رہے تیرگی یہ سارا جہاں صاف و شفاف ہو ہر اک شخص کا دل سدا صاف ہو دل و جال محمد پہ قربان ہو خدا خود ہمارا نگهبان ہو