حمد و مناجات — Page 102
102 جناب ابراہیم شاد صاحب (شیخو پوره) 1 ہے میرا نور نظر لا إِلهَ إِلَّا الله دوائے درد جگر لا اله الا الله خدا کے فضل و کرم کے طفیل کا موجب فتح و ظفر لا اله الا الله ہے وہی ہے ہیں جتنے نسخے بھی بہر مریض روحانی سے زود اثر لا إِلهَ إِلَّا الله جہاں سے کفر کو یکسر مٹا دیا جس نے وہی ہے خیر بشر لا اله الا الله مٹایا شرک کی ظلمت کو جس نے عالم سے وہی ہے شمس و قمر لا اله الا اللہ وہ حسنِ یارِ ازل لوٹ لے گا دل میرا نہیں تھی مجھ کو خبر لا الہ الا اللہ دکھایا جس نے محمد کو عرش سے جلوہ نورِ سحر لا إِلهَ إِلَّا الله ہے تیرا دل رہن ہوائے نفسانی زبان پر ہے مگر لا اله الا اللہ بچایا وار سے ابلیس کے مجھے جس نے وہی ہے میری سپر لا اله الا اللہ تھیں انتظار میں جس کے کھلی ہوئی آنکھیں وہ نور آیا نظر لا إِلهَ إِلَّا الله شار جان ہو تجھ پر ہے آرزو میری شفیع نوع بشر لا إله إلا الله بڑھے گا دینِ محمد زمیں کے کونوں تک یہ ہے قضاء و قدر لا إِلهَ إِلَّا الله ہے ذکر مثبت و منفی میں زندگی اپنی ادھر محمد ادھر لا اله الا الله سکھایا شاد کو جس نے یہ نغمہ وحدت وہی ہے میرا خضر لا اله الا الله الفضل لا ہور 15 جون 1949ء)