حمد و مناجات

by Other Authors

Page 94 of 171

 حمد و مناجات — Page 94

94 جناب کپتان ملک خادم حسین خان صاحب الہی ہر جگہ روشن ہے جلوہ تیری قدرت کا رواں ہے چار سو دریا ترے فیضانِ رحمت کا نگاه لطف دشمن یکساں تری ہر دوست ہے نہیں ملتا کبھی موقع کسی کو بھی شکایت کا تو شاہوں کو گدا کردے ہے سب کچھ تیری قدرت میں گداؤں کو تو دے رتبہ جہاں کی بادشاہت کا عیاں ہیں شش جہت میں ایک لفظ گن کی تاثیریں نمایاں ہر طرف ہے اک کرشمہ تیری قدرت کا فنا اس سعی لاحاصل میں لاکھوں ہو گئے لیکن کھلا عقده ہ کسی پر بھی نہ اب تک تیری حکمت کا جبکہ ظاہر و باطن کا تو واقف مرے مولا تو خادم کیوں بتائے حال تجھ کو اپنی وحشت کا