حمد و مناجات

by Other Authors

Page 45 of 171

 حمد و مناجات — Page 45

45 2 علاج درد دل تم ہو، ہمارے دلربا تم ہو تمہارا مدعا ہم ہیں، ہمارا مدعا تم ہو مری خوشبو، مرا نغمہ، میرے دل کی غذا تم ہو مری لذت، مری راحت ، مری جنت ،شہا تم ہو میرے دلبر، مرے دلدار، گنج بے بہا تم ہو صنم تو سب ہی ناقص ہیں فقط کامل خدا تم ہو مرے ہر درد کی ، دکھ کی ، مصیبت کی، دوا تم ہو رجا تم ہو، غنا تم ہو، شفا تم ہو، رضا تم ہو جفا میں ہوں ، وفاتم ہو ، دعا میں ہوں ، عطا تم ہو طلب میں ہوں ،سخا تم ہو، غرض میرے پیا تم ہو مرادن تم سے جگمگ ہے، مرے شب تم سے ہے جھم جھم میرے شمس الضحی تم ہو، مرے بذر الڈ جا تم ہو بجھائی کچھ نہیں دیتا، تمہارا گر نہ ہو جلوہ کہ دل کی روشنی تم ہو، اور آنکھوں کی ضیا تم ہو ملائک جس کی حضرت میں کریں اقرار لاعلمی وہ علام الغیوب اور واقفِ سر و خفا تم ہو بہت صیقل کیا ہم نے جلا دیتے رہے ہر دم کہ تا اس دل کے آئینے میں میرے رونما تم ہو کہاں جائیں؟ کدھر دوڑیں کے پوچھیں کہاں پہنچیں بھٹکوں کو سنبھالو، ہادی راہِ ہدی تم ہو تم ہی مخفی ہو ہرئے میں تم ہی ظاہر ہو ہرئے میں ازل کی ابتدا تم ہو، ابد کی انتہا تم ہو اگست پشت آدم میں کہا تھا جس کو وہ میں تھا سنا قول ملی جس نے وہ میرے ربنا تم ہو تباہی سے بچا کر گود میں اپنی مجھے لے لو کہ فانی ہے یہ سب دنیا، بس اک روح بقا تم ہو میں شاکر گر ہوں نعمت کا، تو صابر بھی مصیبت پر کہ اُلفت کی جزا تم ہو، محبت کی سزا تم ہو ہر اک خوبی میری فیض خداوندی کا پر تو ہے خرد، حکمت، بصیرت ، معرفت، ذہن رسا تم ہو میر ا ہر جا کہ ئے بینم، رخ جاناں نظر آید حیات جسم، نور روح، عالم کی ضیا تم ہو لگایا عشق ہم سے خود تو پھر ہم بھی لگے مرنے تمہارے مُجدا ہم تھے، ہمارے منتہا تم ہو