حمد و مناجات

by Other Authors

Page 44 of 171

 حمد و مناجات — Page 44

44 حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) (1) دعا اے آنکہ میرے واقف اسرار ہو تم ہی دلبر تم ہی نگار تم ہی یار ہو تم ہی کوئی نہیں جو رنج و الم سے کرے رہا یاں دل شکن بہت ہیں پہ دلدار ہو تم ہی دروازہ اور کوئی بھی آتا نہیں نظر جاؤں میں کس طرف کو جو بیزار ہو تم ہی تم سا کسی میں حسن گلو سوز ہے کہاں عالم کی ساری گرمی بازار ہو تم ہی لینے کا اس متاع کے کس کو ہے حوصلہ لے دے کے میرے دل کے خریدار ہو تم ہی اعمال ہیں نہ مال نہ کوئی شفیع ہے اب بات تب بنے جو مددگار ہو تم ہی تم سے نہ گر کہوں تو کہوں کس سے جا کے اور اچھا ہوں یا بُرا میری سرکار ہو تم ہی اب لاج میری آپ کے ہاتھوں میں ہے فقط ستار ہو تم ہی میرے غفار ہو تم ہی درماندہ رہ گیا ہوں غضب تو یہی ہوا کیجئے مدد! کہ چارہ آزار ہو تم ہی یاران تیز گام نے محمل کو جا لیا ہم مجو نالہ جرس کارواں رہے الفضل 2 فروری 1943ء)