حمد و مناجات — Page 31
31 ہر اک شے کو روزی وہ دیتا ہے ہر دم خزانے کبھی اسکے ہوتے نہیں کم وہ زندہ ہے اور زندگی بخشتا ہے وہ قائم ہے ہر ایک کا آسرا ہے کوئی شے نظر سے نہیں اس کی مخفی بڑی سے بڑی ہو کہ چھوٹی سے چھوٹی دلوں کی چھپی بات بھی جانتا ہے بدوں اور نیکوں کو پہچانتا ہے وہ دیتا ہے بندوں کو اپنے ہدایت دکھا تا ہے ہاتھوں پہ اُن کے کرامت ہے فریاد مظلوم کی سُننے والا صداقت کا کرتا ہے وہ بول بالا گناہوں کو بخشش سے ہے ڈھانپ دیتا غریبوں کو رحمت سے ہے تھام لیتا یہی رات دن اب تو میری صدا ہے یہ میرا خُدا ہے یہ میرا خُدا ہے اخبار الفضل جلد 29، یکم جنوری 1941ء)