حمد و مناجات

by Other Authors

Page 26 of 171

 حمد و مناجات — Page 26

26 محبت ہے کہ جس سے کھینچا جاؤں خدائی ہے خُودی جس سے جلاؤں محبت چیز کیا کس کو بتاؤں وفا کیا راز ہے کس کو سُناؤں میں اس آندھی کو اب کیوں کر چھپاؤں یہی بہتر کہ خاک اپنی اُڑاؤں کہاں ہم اور کہاں دُنیائے مادی فسجان الذى اختری الاعادی کوئی اُس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک آپ کو تب اس کو پاوے جو مرتا ہے وہی زندوں میں جاوے جو جلتا ہے وہی مُردے چلا دے ثمر ہے دور کا کب غیر کھاوے چلو اوپر کو وہ نہ آوے نیچے نہاں اندر نہاں ہے کون لاوے فريق عشق موتی اُٹھاوے 60 وہ ہ دیکھے نیستی، رحمت دکھاوے خودی اور خود روی کب اُس کو بھاوے مجھے تو نے دولت اے خدا دی فسجان الذى اختری الاعادی ( در مشین صفحه 60) اے خدا اے کار ساز و عیب پوش و کردگار اے مرے پیارے مرے محسن مرے پر وردگار کس طرح تیرا کروں اے ذوالمن شکر و سپاس وہ زباں لاؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار بد گمانوں سے بچایا مجھ کو خود بن کر گواہ کر دیا دشمن کو اک حملہ سے مغلوب اور خوار اے فدا ہو تیری رہ میں میرا جسم و جان و دل میں نہیں پاتا کہ تجھ سا کوئی کرتا ہو پیار ابتدا سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے گود میں تیری رہا میں مثل طفلِ شیر خوار