حمد و مناجات

by Other Authors

Page 166 of 171

 حمد و مناجات — Page 166

166 محترمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ 1 جہاں جہاں بھی جگہ ملی ہے۔وہیں پہ سر کو جھکایا یارب رہی عبادت کو تیری حاضر۔نماز پھر بھی قضا ء ہے میری!! سبق جو پاسِ وفا کا تُو نے مجھے سکھایا تھا روزِ اوّل! اُسی گھڑی تیرے در سے لپٹی نہ چھوڑی چوکھٹ وفا ہے میری!! نہیں مجھے شوق خود نمائی مگر میں ہوں تیرے پاس ہر دم! جو تجھ سے چہرہ کبھی چھپایا جفا نہیں ہے حیا ہے میری! اگر میری آنکھ بند دیکھو تو مت سمجھنا کہ سو رہی ہوں میں دل کی آنکھوں سے حمد کہتی ہوں جان لو یہ ادا ہے میری مجھے بُرا لوگ گر سمجھتے ہیں چاہے سمجھیں نہیں ہے پروا میرا خدا مجھ سے خوش ہے گر تو فضول آہ وبکا ہے میری تو میری اُنگلی پکڑ کے مجھ کو یہاں تلک لے کے آگیا ہے! اگر زمانے یہ کان دھر کے گروں تو پھر یہ سزا ہے میری اگر میں روؤں تو تیری خاطر اگر ہنسوں تو تیری خوشی کو یہی تو ہے میرے دل کی خواہش یہی تو بس التجا ہے میری