حمد و مناجات — Page 165
165 محترمہ صائمہ امینہ صاحبہ آج میرے دل میں ہے بس تیری چاہ اے کر دگار اے میرے یار یگانہ اے میرے پروردگار تیری ہستی خیر ہے ورنہ یہ دنیا کچھ نہیں نه عنایات زمانہ نہ صنم کا اعتبار دل میں تیری یاد ہے آنکھوں سے آنسو ہیں رواں اور ان جذبات پر میرا نہیں کچھ اختیار تیرے دم سے آج میں اور بن ترے میں کچھ نہیں جان ہے بس تو ہی میری، ہے تو ہی میرا قرار اے مرے ہادی بتا کہ شکر ہو کیونکر تیرا جبکہ تیرے فضل اور احساں ہیں مجھ پر بے شمار