حمد و مناجات — Page 164
164 محترمہ شاہدہ صاحبہ (لاہور) کیا اور امتحاں ہے ابھی اس جفا کے بعد اب تو ہوا کا موڑ دے رُخ اس گھٹا کے بعد ہیں عکس تیرے حُسن کا خورشید و ماہتاب تجھ کو بھی کاش دیکھ سکوں اس دعا کے بعد ہر موت ہے قبول مجھے تو اگر ملے مانگوں نہ پھر بہشت بھی میں اس فنا کے بعد یا رب یہی ہے شاہدہ کی ایک التجا تیری رضا ملے اسے ہر اک قضا کے بعد (مصباح اکتوبر 1988ء)