حمد و مناجات

by Other Authors

Page 158 of 171

 حمد و مناجات — Page 158

158 محترمه اصغری نور الحق صاحبه 1 میرے پیارے خدا میرے پیارے خدا ہوں تیرے نام پر میرے پیارے خدا میری آنکھوں میں آ میرے دل میں سما تو بھی بن جا میرا مجھ کو اپنا بنا میری عاجز کی زاری کوسُن لے ذرا میرے پیارے خدا میرے پیارے خدا تیرے فضلوں کا ہو شکر کیسے ادا مجھ گنہگار کو ہے ترا آسرا تیرے احسان ہیں مجھ بے انتہا تو عطا ہی عطا میں خطا ہی خطا اپنی رحمت کی وا کردے اب تو ردا میرے پیارے خدا میرے پیارے خدا تیرے در سے نہیں کوئی خالی پھرا تیرے در پر برابر ہیں شاہ و گدا میں بھی عاجز غریب اور ہوں بے نوا میری جھولی بھی رحمت سے بھر دے ذرا کاسئہ دل ہے تیرے ہی در پہ دھرا میرے پیارے خدا میرے پیارے خدا تو غفور الرحیم اور یمن ہے تو ہے سبحان تیری بڑی شان ہے تیری ہی ذات پر میرا ایمان ہے میرے ایماں کے درجوں کو ہر دم بڑھا میری ہر سانس نے نام تیرا لیا میرے پیارے خدا میرے پیارے خدا میرے آقا کو عمر خضر کر عطا ہو خلافت تیری نظر اے خدا عمر وصحت بھی دے نظر بد سے بچا نصرت حق رہے ساتھ اسکے سدا ان کے سائے تلے ہو ترقی عطا میرے پیارے خدا میرے پیارے خدا