حمد و مناجات

by Other Authors

Page 113 of 171

 حمد و مناجات — Page 113

113 جناب مبارک احمد ظفر صاحب سب دکھ اور سکھ کی گھڑیوں میں تجھ کو ہی پکارا مولی بس ہم دکھیاروں پر لطف کرو، کوئی درد کا چارا مولی بس سب دید کے خالی جام ہوئے کہیں مار نہ دے ہمیں تشنہ لبی اب ہجر زدوں پہ رحم کرو ، دے وصل کا یارامولی بس ہم ترس گئے اک بوند کو ترے کرم کی ہو برسات وہی پھر موڑ دے اپنے فضلوں کا اسطرف کو دھارا مولی بس کشکول ہے اپنے ہاتھوں میں اور اشک بھرے ہیں آنکھوں میں منظر کیسا منظر ہے پُر درد سارا مولی بس تری رحمت کی خیرات اگر مل جائے جو خاک نشینوں کو ناجیز فقیروں کا اس پر ہو جائے گزارا مولی بس کر دور ہر اک بیماری و دکھ ، دے عمر خضر مرے مرشد کو تقدیر وہ جس سے ٹل جائے ہو ایک اشارہ مولی بس گو دکھ کی رات گھنیری ہے پر تجھ سے آس یہ میری ہے اک بار افق پہ پھر چمکے وہی چاند ستارا مولا بس (خالد فروری 2003ء)