حمد و مناجات

by Other Authors

Page 112 of 171

 حمد و مناجات — Page 112

112 جناب صابر ظفر صاحب میرے خدا کوئی ایسا خیال بر تر دے جو میری روح کو بے انت درد سے بھر دے میں تیری یاد کو دل کی گرہ میں باندھ رکھوں یہ خوف ہے کہ تغافل کہیں نہ گم کردے دکھائی کچھ نہیں دیتا مجھے اندھیرے میں جو آنکھیں دی ہیں تو پر نور کوئی منظر دے نہ آگے کوئی ہے بازار اور نہ بات کوئی یہ نرم گرم جو سودا ہے طئے یہیں کردے اٹھائے پھرتے ہیں ڈولی کہار کب سے ظفر خدارا روک انھیں اور مجھے مرا گھر دے