حمد و مناجات

by Other Authors

Page 111 of 171

 حمد و مناجات — Page 111

2 IN 111 کس قدر ظاہر ہے قدرت تیری اے پروردگار ذرہ ذرہ سے عیاں ہیں راز حکمت ނ ہے شمار دنیا منور ہوگئی اور اسی خورشید سے پیدا ہوئے لیل و نہار خوبرویوں میں ملاحت ہے تیرے ہی حسن کی ان کی صنعت اور خلقت ہیں تیرا اک شاہکار تو نے بخشا ہے بشر کو خود ہی اک ذوق سلیم اس جہان آب و رگل میں جو ہے اس کا افتخار لذت اوراک کا ہے ذوق پر ہی انحصار یہ نہ ہو حاصل جسے وہ ہے سراسر بے وقار تیرے ہی احساں سے ہے صوتی کاسب علم و ہنر گر نہ ہوتا تیرا احساں رکن میں تھا اس کا شمار