حمد و مناجات — Page 108
108 جناب عبدالحمید خان شوق صاحب خدائے دو جہاں کا نام صبح و شام لیتا ہوں ہر لحظہ زباں سے اور و سے اور قلم سے کام لیتا ہوں نماز و روزه و تسبیح سے ہے واسطہ میرا دعاؤں سے خدائی نصرتیں ہر گام لیتا ہوں زمانے کے مصائب جس گھڑی مجھ کو ڈراتے ہیں میں انکے دامن حفظ و اماں کو تھام لیتا ہوں میں جلتی آگ میں بھی انکی خاطر کود پڑتا ہوں اسی تن سوز آتش میں دلی آرام لیتا ہوں خدا کی بارگاہ میں مجھ کو سجدہ ریزیاں حاصل وقارِ عشق خدا کی مغفرت کا بادہء گلفام لیتا ہوں و الفت کیلئے خاموش رہتا ہوں جنوں انگیزیاں اپنے جگر پر تھام لیتا ہوں خوشا دور دور ناصر دین ہے میں ”ناصر“ سے نشان نصرت لیتا ہوں نگاه لطف ساقی نے وہ دولت شوق بخشی ہے بہت کچھ التفات چرخ نیلی فام لیتا ہوں (الفضل 6 جولائی 1967ء)