ہماری کہانی — Page 65
۶۵ نے مدد کر دی۔آئندہ اللہ تعالی سامان پیدا کرے گا۔یہ حقیقت میرے چلنے کے وقت تک اس کے بعد میری بیوی اور بچوں پر کیا گزری وہی عالم الغیب جانتا ہے۔میں نے اسی کے حوالے کیا ہے وہی ان کا کار ساز ہے۔اب جو اصل بات میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اس پر آپ غور فرمائیے۔اور اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر فرمائیے وہ بصیرت عطا کرے گا۔یہ چیزیں دوسروں کیلئے نہیں بلکہ اپنے نفس کی بہتری کے لئے ہیں۔سوچیے اور اپنی ضمیر سے فیصلہ پو چھٹے۔(1) کیا یہ سب کچھ آپ نے اس لئے نہیں کیا تھا کہ آپ نے کچھ احسانات مجھ پر کئے ؟ اگر ایسا ہے تو کیا ان احسانات کو آپ نے ضائع نہیں کر دیا ؟ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو ضائع نہ کرے بلکہ اس کے پر لے آپ کو ہدایت کا راستہ دکھا دے۔(4) کیا آپ نے یہ سب کچھ اس لئے نہیں کیا کہ مجھے موت کے بستر پر تنگدست مجبور اور لاچار پایا اور خیال کیا کہ اس کو مرضی پر چلنے کے سوا نجات ہی نہیں ہے ؟ اگر آپ کا نفس گواہی دے کہ ہاں ایسا تھا تو آپ اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ سے صاف کر لیجیے۔(۳) کیا آپ نے سب کچھ اس لئے نہیں کیا تھا کہ میرے بیوی بچے مجھے گھبرا کر پریشان کریں گے اور ان کی گریہ و زاری مجھ سے دیکھی نہیں جائے گی اور میں مجبور ہوکر اللہ کے سوا آپ کے پاؤں پر کروں گا کیا یہ دوسرے الفاظ میں انا ربکم الاعلی نہیں ؟ (۴) کیا آپ کو اللہ تعالیٰ نے جو ثروت عطا کی ہے اور جماعت کا صدر بنایا ہے اور اثر و رسوخ عطا کیا ہے اس کا آپ نے ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔کیا ئیں آپ کی جگہ اور آپ میری جگہ ہوتے تو جو کچھ آپ نے کیا وہی کرتے اور کر سکتے ؟ دہ ، کیا اگر عبد الرحیم عثمان یا کوئی اور ہوتا تو آپ یہی کچھ کرتے جو آپنے میرے ساتھ کیا اور کیا کامیاب ہوتے ؟