ہماری کہانی

by Other Authors

Page 35 of 124

ہماری کہانی — Page 35

۳۵ بچوں کو پیار کرنا۔دعائیں خوب کرتے رہنا۔پچھلی رات کی دعائیں خصوصاً۔عبد الستار شاید کسی کے ذہن میں یہ سوال آئے کہ احمدی بھائیوں سے آڑے وقت میں مدد کیوں نہ لی۔خدا تعالیٰ نے ہمیں مفلسی میں بھی سہارا دیئے رکھا۔ہماری خود داری اور عزت نفس قائم رکھی اور ہم صرف اپنے مولا کریم کے سہار سے حالات سے لڑتے رہے۔ان حالات میں بھی امتی چندے کے کچھ پیسے میرے ہاتھ ان احمدیوں تک بھیجوا دیتیں جن کی دوکانوں پر جا کر میں کتا ہیں اور الفضل لاتی تھی۔جون ساء میں بابا نے اپنے خسر کو ان کی تمام ترہ زیادتیوں کے باوجود بڑے احترام سے خط لکھا تا کہ بیوی کو طلاق دینے والا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے۔اس کے ساتھ ہی یونس عثمان سیٹھ صاحب کو بھی ایک طویل مکتوب لکھا۔یہ مکتوب بابا کے اللہ پر توکل اور معاملہ فہمی پر دلالت کرتا ہے۔۱۹۳۷ ۳۰ جون شه میرے محترم بزرگ السلام عليكم ورحمة الله اپنے وعدے کے مطابق مجھے اپنا آخری فیصلہ دینے کا وقت آگیا وہ میں نے لکھ دیا ہے۔میں اپنے اوپر ایک ذمہ داری محسوس کر رہا ہوں کہ فیصلہ کے بعد میں اتمام حجت بھی کر لوں اور پھر آپ لوگوں کا اور اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دوں کہ وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اور یہ اتمام حجت صرف آپ کے لئے نہیں بلکہ میرے محسن اور مرتی یونس بھائی کے لئے بھی ہے جو ساری قوم کے پریسیڈنٹ اور اس وقت سوشل بائیکاٹ کے لیڈر ہیں، لہذا ان کو بھی پڑھا دیجئے۔اور