ہماری کہانی

by Other Authors

Page 64 of 124

ہماری کہانی — Page 64

۶۴ (4) یہ سب کچھ آپ نے یہ جانتے ہوئے کیا تھا کہ میں تنگدست ہوں مگر میرے وہ تمام راستے بھی بند کر دئیے جہاں سے میں قرض لا کر بچوں کو پورا کرتا یہ بہت خطرناک حد ہے جہاں اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی روزی بند کرنے کی کوشش کی گئی۔(۷) اس کے بعد آپ نے کچھی مین جماعت کے صدر کی حد سے آگے بڑھ کر مذہبی خلیفہ کی حیثیت اختیار کرلی اور علماء اور مولویوں کو بلا کر میرے متعلق فتوے لئے اور اس کے بعد میری بہن اور بیٹی کے لئے طلاق کا فیصلہ صادر فرمایا۔(۸) جب سرب طرف سے یہ سب کچھ ہو رہا تھا۔میں نے فیصلہ کیا مجھے سرب سے پہلے جو چیز کرنی چاہئیے کہ بستر اور ڈاکٹر پر لعنت بھیج کر اللہ تعالیٰ سے قوت طلب کرو اور بچوں کے لئے رزق تلاش کرنے لگ جاؤں لیکن اس کوشش میں ہیں جہاں جہاں گیا اور جس آدمی سے ملتا وہاں اس آدمی کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی اور میرے روزی کے راستے بند کئے گئے۔آپ نے میری بہن رحمت بی بی سے فرمایا کہ تم اور تمہارا شوہر اگر ان لوگوں سے ملنا نہیں چھوڑو گے تو تم جہاں کام کر رہے ہو وہ چھڑا دیا جائے گا۔اور تم لوگوں سے بھی وہی سلوک ہوگا جو اُن سے ہوگا اور بھی باتیں ہیں جو بہت طویل ہیں۔(۹) میری بیوی اور بچوں کو اس قدر ڈرایا گیا کہ میں نے جو ان کی گریہ زاری اور خراب حالت دیکھی وہ میری موت کے لئے کافی تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے جو زبردست قوت عطا کی ہے اس نے مجھے زندہ تو رکھا ہے اور بہر حال مقررہ وقت تک زندہ رہوں گا مگر یہ سب کچھ میری برداشت سے باہر تھی۔لہذا جو کچھ بھی تھی میں نے اپنے پیار سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں بیوی بچوں کو اللہ تعالی کے حوالے کر کے ہجرت کی ٹھانی اور اپنے وطن کو خیر باد کہہ دیا۔اللہ بھلا کرے بیچارے مدن لعل کا۔پرانی دوستی کام آگئی اور چلتے وقت اس