ہماری کہانی

by Other Authors

Page 31 of 124

ہماری کہانی — Page 31

۳۱ از قادیان مورخه ۲۳ مئی که رقیہ تمہارا ۱۸ مٹی کا خط پہونچا کیفیت معلوم ہوئی حضرت صاحب ہ مٹی کو رات کو تشریف لائیں گے۔ملاقات اور مشورہ کے بعد میں اپنا فیصلہ لکھوں گا۔یا پھر جو اللہ تعالیٰ سمجھائے گا کروں گا اور جو کچھ اللہ تعالے کو منظور ہوگا ہوگا۔اس پر بھروسہ رکھو۔جو کچھ ہوگا بہتر ہوگا وہ اس طرح اجر کو ضائع نہیں کرتا۔مجھ پر ابتلاء اور امتحان ہے۔دعا کرو اللہ تعالیٰ استقامت عطا کرے۔دنیا چند روزہ ہے اس کی تکالیف اور مشکلات کے لئے صبر اور انتقات کی ضرورت ہے۔بظا ہر سب کچھ مشکل اور مشکل ہی نظر آتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کے آگے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔رقیہ۔میں نے جو کچھ دیکھا جو کچھ سمجھا، جو کچھ جانا اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ بتایا اس میں جو ایک کسر تھی وہ یہاں پہنچا کر دکھایا اس کے تعلق میں تو اللہ تعالٰی کا صرف شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ اس عاجز سیاہ کا ر بندہ پر کیسا مہربان ہے اور میری تمناؤں کو کس کس طرح پوری کر رہا ہے۔افسوس کہ میں اس کا بیان نہیں کر سکتا تو پھر آگے بھی رہی بہتر کرنے والا ہے ضرورت ان مشکلات پر صبر تو رہی اور استقامت کی ہے۔خدا تم لوگوں کو صبر اور ہمت عطا کرے۔ظاہر حالات کو نہ دیکھو۔اس کی طرف سے آنکھیں بند کر لو اور خاموشی سے تماشا دیکھو تو بہتر ہے۔صرف اس پر نظر رکھو اور اس کی مدد کا انتظار۔حاجی صاحب وغیرہ کی باتوں پر خیال نہ کرو۔یہ سب میری دنیا سے کیا واقف ہیں ؟ہ خموشی سے ہر بات کو سنو اور اللہ کے کام پر نظر رکھو۔تم کو میری صحت کی بہت فکر ہے اس کو چھور دور میں اللہ تعالیٰ کا مہمان