ہماری کہانی

by Other Authors

Page 59 of 124

ہماری کہانی — Page 59

۵۹ موت اور حیات اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور مجھے اس بارگاہ ایزدی میں امید ہے کہ وہ مجھے زندہ رکھے گا تو عزت کے ساتھ اور موت دے گا تو عزت کے ساتھ اور میرے بعد بھی وہ میرے بیوی بچوں کو عزت اور راحت کی زندگی دے گا بشرطیکہ وہ ان عارضی مشکلات سے گھبرا کر اللہ سے تعلق نہ توڑ ڈالیں۔اب تم مجھے کچھ دن خط نہ لکھنا کیونکہ میرا رادہ اواز تک یہاں سے روانہ ہونے کا ہے کچھ قطعی فیصلہ نہیں ہے مگر زیادہ خیال نمبئی کا ہے اس کے علاوہ تمہارے خط سے نوری کی کوشش کا حال معلوم ہوا۔اس لئے بھی نبی کا زیادہ خیال ہوتا ہے۔بھٹی میں حسین بھائی لال جی سے ملوں گا۔اور نوری کو میں انشاء اللہ کل ایک خط لکھوں گا اور اس درمیان میں تم ہادی یا محمد کے ذریعہ نوری سے کہلا بھیجا کہ وہ ضرور کوشش کرے اور حسین بھائی کو خط لکھے۔بہر حال جہاں بھی جانا ہو گا میں تم کو لکھ دوں گا مگر اب جو خطوط تم لکھ چکی ہو وہ تو مجھے مل ہی جائیں گے اس کے بعد میرا دوسرا پتہ ملنے تک خط نہ لکھنا۔خلع وغیرہ کا کہیں تو از کار قطعی کردینیا تمہار والد ہیں تو بھی اچھا اور جانا چاہیں تو جانے دیا۔اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں سے ملانے کا ایک عجیب ذریعہ پیدا کر دیا تھا وہ پورا ہوگیا۔کرسی میز اور پنکھا وغیرہ جو زیادہ غیر ضروری چیز چھوٹے مکان میں نہ لے جا سکو اس کو کچھ تجویز کر کے فروخت کر دیا۔اگر آدم بھائی لینا چاہیں تو کرائے کے قرض میں اتنی رقم وضع ہو جائے گی۔۔۔۔میری طبیعت اب اچھی ہے کچھ فکر نہ کرنا۔امید ہے کہ تم سب اچھی طرح ہوں گے کیں زیادہ فکر نہیں کرتا۔اللہ تعالے تم لوگوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ہیں دن رات دعا کرتا رہتا ہوں یہاں میرا یہی شغل ہے اور سب خیریت ہے۔تم لوگ بھی دعا کرتے رہنا وہ جامع المتفر تین اپنے فضل وکرم سے فتح و کامرانی اور فارغ البالی کے ساتھ ہم سب کو پھر جمع کر دے گا انشاء اللہ تعالیٰ خاکسار عبد الستار