ہماری کہانی — Page 43
۴۳ امام وقت کی حیثیت اختیار کرنا کسی حد تک حق بجانب ہیں اس کو بھی سوچ لیجئے اور پھر وہ جس بات کی پیروی کرتے ہیں اور آپ پیروی کرتے ہیں اس پر بھی غور کر لیجئے۔کیا عقل سلیم بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ کوئی ایسا خدا ہے جو اس کے ایک عاجز بندے کو ستانے اور تنگ کرنے سے خوش ہوتا ہے جو کچھ آپ لوگوں نے کیا۔(1) ایک ایسا شخص جو موت کے بستر پر زندگی کے دن گن رہا ہو اس کو تنگ کیا جائے کہ وہ ہجرت پر مجبور ہو اور بیکسی وغریب الوطنی کی موت ہو (۲) اس کو اس کی رفیقہ حیات کی رفاقت سے ایسے حال میں محروم کیا جائے جب ساری زندگی کے نچوڑ کا وقت ہو۔(۳) اس کو اس کے چھوٹے بیچوں سے علیحدہ کر دیا جائے اور ان کی سرپرستی سے محروم کر دیا جائے (۴) اس کی بیوی پر طلاق کے فتوے لگائے جائیں اور ان کو جبراً علیحد کر دیا جائے دھی اس کی بیوی اور بچوں کو آئندہ پوری زندگی کے لئے روتا کلپنا چھوڑ دیا جائے اور زندگی ہی میں مردہ تصور کرنے پر مجبور کیا جائے۔اور یہ سب کیا آپ اس کو نوش کرنے کے لئے کرتے ہیں ؟ اور یہ سب کسی گناہ کی سزا ہیں۔اس کی کہ میں کہتا ہوں اللہ ایک ہے اور نبئی عربی محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم انبیین ہیں۔قرآن خدائے پاک کا کلام ہے۔سنت قابل عمل اور صحیح حدیثی قابل اطاعت ہیں أمَنتُ باللهِ ومَلئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ