ہماری کہانی

by Other Authors

Page 99 of 124

ہماری کہانی — Page 99

99 انا بھی انتہائی غم زدہ امی کی حالت کا اندازہ کر رہا تھا۔زندگی سے لڑتی جھگڑا ئی عظیم خاتون نے بالآخر موت سے ہار مان لی۔زبان پر کلمہ طیبہ تھا۔14 نومبرا 19ء کو وہ مجسم شیا و وفا ، احمدیت کی خدائی اپنے مولائے حقیقی سے جاملیں۔انا لہ وانا الیہ کا جنون با با اکثر دعا کیا کرتے یہ پروردگار! رقیہ سے مجھ کو جنت میں ملا دینا " امتی جب بھی یاد آتی ہیں دکھوں کے سمندر میں موجوں سے لڑتی با ہمت خاتون کا تصور آتا ہے۔وفات سے پیشتر اقی اور باجی نے بڑی مبشر خواہیں دیکھی تھیں۔اُن کے چہرے پر بڑا اطمینان تھا جیسے سکون کی نیند سوگئی ہوں۔ہم سب کو اللہ کے سہارے چھوڑ کر قرار آ گیا ہو۔ماں کا سایہ سر سے اٹھ جائے تو خدا تعالیٰ زیادہ یاد آنے لگتا ہے۔میری سوچوں نے میری رہنمائی کی اور میں ان راستوں کا سوچنے لگی جن پر چلتے سے امتی کو اتنا ایمان نصیب ہوا تھا کہ وہ ہر مشکل پر صرف خدا کو پکارتیں۔مجھے اپنے اندر سے یہ جواب ملا کہ یہ سب احمدیت کی برکت تھی ہیں نے اپنی باجی سے پوچھا۔۔۔باجی بیت کا اقرار کیسے ہوتا ہے ؟ باجی نے کتابوں کے انبار سے کشتی نوح " نکالی۔اور تاکید کی کہ اسے اطمینان سے سمجھ سمجھ کر پڑھتا۔حسب ہدایت کشتی نوح بڑے غور سے پڑھی۔مگر اعتراف کرتی ہوں کہ اچھی طرح سمجھ نہ سکی۔باجی مجھے اور ریحانہ کو کم سمجھاتی رہتیں۔میں نے قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا اور ڈوب کے پڑھا فطری طور پر عبادت کی رغبت تھی۔مستقل دعا کرتی کہ یا اللہ سیدھا راستہ دکھا یہی دن تھے جب خدا تعالیٰ نے مجھے پہلی بچی شاہین سے نوازا۔شاہین دوماہ کی تھی جب ایک دن میں نے بیعت کا خط لکھا اور یاد داشت سے جس پتہ پر بابا احمدی بھائیوں کو خط لکھتے تھے ، لکھ کر ڈال دیا۔چند دن گزرے تھے کہ نوکر